مردہ ہے خواہش

·

تنگی کو آسان ہونا چاہیے
تھوڑا سا ایمان ہونا چاہیے

مردہ ہے خواہش د فن بھی کرنی ہے
کوئی قبرستان ہونا چاہیے

پیسہ ویسا سب ہی ملتا ہے ارے
ہونے کو ایمان ہونا چاہیے

رہنا ہے گر میرے پیارے دیس میں
تجھ کو بے ایمان ہونا چاہیے

کر رہا ہوں میں بھی کیسی شاعری
میرا بھی دیوان ہونا چاہیے

اب نہیں معلوم کیوں یہ لگتا ہے
گلیوں کو سنسان ہونا چاہیے

نگری یہ انسانوں کی ہے تو یہاں
کوئی تو انسان ہونا چاہیے

by MYC

Leave a comment

Stay in Touch

(c) 2007-2023 Muhammad Yahya Cheema
www.yahyacheema.com